تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سوئزرلینڈ : ٹرین حادثے کا شکار، ایک شخص ہلاک ،42 افراد زخمی

جنگ نیوز -
برن. . . . .... . . سوئزرلینڈ میں ٹرین کے حادثہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ 42 افراد زخمی ہو گئے ۔الپس کے پہاڑی علاقے میں گلیکسی ایکسپرس نامی سیاحوں کی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ۔حادثہ کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک جبکہ 42 مسافر زخمی ہو گئے ۔ٹرین زرمٹا اور ایس ٹی مورٹز کے درمیاں چلتی تھی ۔پولیس کے مطابق اکثر مسافر جاپانی سیاح ہیں جس میں 6 زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔زخمیوں کو تبی امداد کے لئے ہیلی کاپٹر کے زریعے لوئی زانہ اور جینوا کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔حکام کے مطابق گلیکسی ایکسپرس دنیا کی سب سے آہستہ چلنے والی ٹرین ہے۔ حادثہ کی وجہ سے ٹرین کی تین ڈبے پٹری سے اتر گئے تاہم حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جبکہ وجہ معلوم کرنے کے لئے تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.