تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا:ریاست وسکنسن میں سیلاب ، نظام زندگی درہم برہم

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . . .. .. امریکی ریاست وسکنسن میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم اور پروازیں غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئیں۔ریاست وسکنسن کے جنوب مشرقی علاقے میلواوکی میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی پانی میچل انٹرنیشنل ایئرپوٹ کے رن وے پر جمع ہونے کے نتیجے میں پروازیں ملتوی کر دی گئیں ۔ ریاست میلواوکی میں دو گھنٹے کے دوران7.5 انچ بارش ریکارڑ کی گئی جس کے باعث ٹریفک اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔عینی شاہدین کے مطابق میلواوکی کے مضافات میں ایک 20فٹ گہرا اور 15 فٹ چوڑا شگاف پڑھ گیا جس میں ایک گاڑی گر گئی ۔ ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔اسٹیٹ ایمرجنسی منیجمنٹ کی ترجمان کے مطابق کم از کم نصف درجن طوفان ٹورنیڈوز کا ریاست میلواوکی سے ٹکرانے کا خدشہ ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.