تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رحمان ملک نے کراچی میں پرتشدد واقعات کانوٹس لے لیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . . .. وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی کے حالیہ تشدد کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے ٹیلے فونک رابطہ کیا اور کارکنان کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ رحمان ملک نے ڈی جی رینجرزسندھ سے بھی رابطہ کیااور کراچی کے حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کشیدہ حالات کے پیش نظر اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اوراے این پی سے پر امن رہنے کی اپیل بھی کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے شہریوں کی ہلاکتوں اور جلاؤ گھیراؤ کو افسوسناک قرار دیا۔ انھوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا سے بھی ٹیلے فون پر رابطہ کیا اور شہر کی صورت حال پر تبادل خیال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.