5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مقبوضہ کشمیر:بس کھائی میں گرنے سے25افراد ہلاک
جنگ نیوز -
سری نگر… مقبوضہ کشمیر میں بس دریا میں گرگئی جس کے نتیجے میں 25افرا جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ گزشتہ رات سری نگر کے جنوب میں کشتوار ضلعے میں اس وقت پیش آیا جب مسافر بس پہاڑی علاقے سے گزر رہی تھی کہ دریائے چناب میں گرگئی۔پولیس ترجمان کہنا تھا کہ پانی میں بہہ جانے والی بس میں متعدد افراد سوار تھے۔ جن میں صرف دو کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیاہے۔ جبکہ بقیہ افراد کی لاشیں اور بس ابھی تک نہیں ملی تاہم تلاش جاری ہے۔