تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کیمرون ڈیازکسان کی حیثیت سے زندگی گذارنے کی خواہشمند

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…ہالی وڈکی خوبصورت اداکارہ کیمرون ڈیاز نے کیا اپنی دلی خواہش کا ا ظہار۔The Maskاور My Best Friends Wedding جیسی مقبول فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی کیمرون ڈیاز کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کسی فارم پر ایک کسان کی حیثیت سے گزارنے کی خواہشمند ہیں ۔ماڈل سے اداکارہ کا سفر طے کرنے والی کیمرون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس خواہش کاا ظہار کیاہے کہ وہ لائم لائٹ سے کوسوں دور ایک پر سکون ماحول میں بحیثیت کاشتکار زندگی بسر کرنا چاہتی ہیں۔ کیمرون کا یہ بھی کہناہے کہ کاشتکاری سے متعلق ان کی معلوما ت بھی بہت ہیں جن پر وہ حقیقی زندگی میں بھی عمل کرنے کی خواہشمند ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.