تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کشمیر کاز کا یورپی ایجنڈے پر آنا ہماری تاریخی کامیابی ہوگی، علی رضا

جنگ نیوز -
پیرس …رضا چوہدری /نمائندہ جنگ …کشمیر کونسل یورپ کے چیرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ ہم کشمیر کے لئے یورپی ایوانوں میں اپنی آواز بلند کر رہے ہیں اور حقائق سب کے سامنے لا رہے ہیں ہم نے یورپ بھر کے نو ممالک سے ایک میلن دستخط اکٹھا کرنے ہیں اور اگر ہم اس میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یورپی کمیشن اس مسئلے کو اپنے ایجنڈے پر لے آئے گا اور یہ ہماری تاریخی کامیابی ہوگی۔ہ کشمیرکاز کیلئے ایک ملین دستخطوں کی مہم کے دوسرے مرحلہ میں یورپی پارلیمنٹ کے باہر مختلف لوگوں سے دستخط لیتے ہوئے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر چوہدری خالد جوشی کے علاوہ کشمیر سینٹر کے دیگر ارکان بھی شامل تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آپکی اخلاقی مدد چاہئے ہم چاہتے ہیں کہ آپ جہاں بھی کسی بین الاقوامی ادارے میں جائیں وہاں ہماری آواز کو مضبوط کریں اس سے کشمیر کی آزادی اور اقوامِ متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسئلے کے حل میں مدد مِلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.