تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان 15سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے کی پوزیشن میں

جنگ نیوز -
لیڈز…پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو15 سال بعد شکست دینے کیلئے مزید40 رنز کی ضرورت ہے، جبکہ آسٹریلیا کو پاکستان کیخلاف مسلسل14ویں کامیابی کیلئے7 وکٹ درکار ہیں۔ہیڈنگلے میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز136 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے ابتدا میں ہی کپتان رکی پونٹنگ ، مائیکل ہسی اور مارکس نارتھ کو جلد پویلین واپس بھیج کر آسٹریلیا کو بیک فٹ پر پہنچا دیا تھا۔تاہم آسٹریلیا کے نائب کپتان مائیکل کلارک کے ساتھ ٹیل اینڈرز نے بھر پور پور مزاحمت کی۔مائیکل کلارک77 رنز پر آؤٹ ہوئے۔اسپنر اسٹیو اسمتھ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے77 اور ٹم پین33 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی آخری پانچ وکٹوں نے اسکور میں185 رنز کا اضافہ کیا۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے چار محمد آصف اور دانش کنیریا نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔پاکستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف ملا۔پہلے میچ میں قیادت کرنیوالے ان فارم سلمان بٹ نے13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ لیکن دوسری وکٹ کی شراکت میں عمران فرحت اور نوجوان اظہر علی نے110رنز کا اضافہ کرکے پاکستان کی مشکل آسان کر دی۔عمران فرحت نے67 رنز بنائے۔ نوجوان اظہر علی نے47رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔پاکستان نے آخری مرتبہ1995 میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کے مقام پر ٹیسٹ میچ جیتا تھا اور آج 15سال بعد ایک بار پھر آسٹریلیا کو شکست دینے کی پوزیشن میں ہے، مگر کرکٹ تو ہے ہی بائی چانس اور پاکستانی ٹیم اکثر جیت کے قریب پہنچ کر ہمت ہار جاتی ہے،مگر پھر بھی اس نوجوان ٹیم کے ساتھ قوم کی دعائیں شامل حال ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.