تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کھلاڑی سڈنی کی شکست کو ابھی بھول نہیں پائے ،عمران فرحت

جنگ نیوز -
لیڈز…پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر عمران فرحت نے کہا ہے کہ کھلاڑی سڈنی کی شکست کو ابھی بھول نہیں پائے ہیں، وکٹ نہ گرتی تو پاکستان ٹیم تیسرے ہی دن میچ ختم کرنے کی کوشش کرتی۔ہیڈنگلے لیڈز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی اوپنر عمران فرحت نے کہا کہ ٹیم کاہدف صرف جیت ہے، اگر تیسرے دن وکٹیں نہ گرتیں تو میچ چوتھے دن جانے کی نوبت نہ آتی ۔آسٹریلیا کے خلاف جیت ہمیشہ خصوصی اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ وہ بہترین ٹیم ہے، پاکستان ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں اور انگلینڈ کی سیریز سے قبل مورال بلند کرنے کیلئے یہ جیت ضروری ہے۔عمران فرحت نے کہاکہ آسٹریلوی ٹیم میں دنیا کے بہترین کھلاڑی شامل ہیں،اس سے اسے شکست دیناآسان نہیں ہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیٹنگ سے مطمئن ہیں۔میں صرف مثبت کرکٹ کھیل رہا تھا اور ڈر نہیں رہا تھا، میرے خیال سے وکٹیں گرنے کے بعد یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.