5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارت میں 15سوروپے کا لیپ ٹاپ تیار کرلیا گیا
جنگ نیوز -
ممبئی …بھارت میں35 ڈالر یا15 سو بھارتی روپے کا لیپ ٹاپ کمپیوٹر تیار کیا گیا ہے جو شمسی توانائی سے بھی چل سکے گا۔یہ ایجاد انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس کی مشترکہ کاوش سے ہوا ہے جو طالب علموں کو کمپیوٹر کی تعلیم میں مہارت فراہم کرنے میں مدد کریگا۔ایجاد کو سب سے پہلے یونیورسٹی کے طالب علموں کو فراہم کیا جائیگا۔ بھارتی حکومت ملک کے22ہزار کالجوں میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔اس لیپ ٹاپ میں انٹرنیٹ براؤزنگ، وڈیو کانفرنسنگ اور میڈیا پلیئربھی ہے۔ لیپ ٹاپ بنانے کی لاگت35 ڈالر مگر بھارتی حکومت اس کی قیمت کم رکھنے کے لیے50 فی صد سبسڈی دینے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔