تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارتی اشیاء پاکستان کے راستے افغانستان بھیجنے کی اجازت نہیں دی گئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی سیکریٹری تجارت ظفر محمود نے کہا ہے کہ پاک افغان تجارتی معاہدے میں بھارت سے کسی بھی قسم کی ترسیل پاکستان کے راستے نہیں ہوگی۔وفاقی سیکریٹری تجارت ظفر محمود نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاک افغان تجارتی معاہدے کو قانونی حیثیت دی گئی ہے جس کے بعد اب پاکستان افغانستان کے راستے وسطی ایشیائی ممالک میں بھی اپنی مصنوعات برآمد کر سکے گا۔ظفر محمود کا کہنا تھا اس سے پہلے پاکستان سے برآمدی اشیا افغانستان کے راستے دیگر ممالک میں قانونی طریقے سے نہیں بھیجی جاتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ نئے معاہدے کے تحت بھارتی ٹرک خالی پاکستانی بارڈر واہگہ پر آئیں گے اور پھر افغانستان سے آئے ہوئے برآمدی سامان ٹرک میں لوڈ کرکے بھارت روانہ ہوں گے لیکن بھارت سے کسی بھی قسم کی اشیا پاکستان کے راستے افغانستان بھیجنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.