5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکا میں پا ؤں سے بجانے والا پیانو
جنگ نیوز -
فلاڈیفیا…سی ایم ڈی…عام طو ر پر پیانو آرام دہ اسٹول پر بیٹھ کر تسلی سے بجا نے والا میوزک کا آلہ ہے لیکن امریکی ریاست پینسلوینیا میں ایک ایسا پیانو بھی ہے جسے ہاتھوں کی انگلیوں کے بجا ئے پا ؤں سے چل کر بجا یا جا تا ہے۔اس پیانو کو ایک شا پنگ ما ل کی زمین پر نصب کیا گیا ہے جہاں بچے اور بڑے اس کے بٹنوں کے اوپرچل کر اسے بجا تے ہیں اور اس کی مو سیقی سے محظوظ ہو تے ہیں۔