5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور: گلشن راوی میں ہائی ٹینشن تار آبادی پر آگرے، 4افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے گلشن راوی میں بجلی کے ہائی ٹینشن تار گرنے سے چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق گلشن راوی میں بندروڈکے اوپرسے گذرنے والی11 ہزار کلو واٹ کی مین سپلائی لائن کے تار آبادی پر گرے، عینی شاہدین کے مطابقکرنٹ لگنے سے دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ تاریں گرنے سے گھروں میں کرنٹ آگیا۔ہلاک شدگان اور زخمیوں کو ریسکیو 1122کی ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ دوسری جانب تار گرنے سے ہلاکتوں کے خلاف لوگوں کا بند روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائرجلاکر سڑک بلاک کردی۔