5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
وزیراعظم نے ریفارم سیلز ٹیکس کے نفاذ کیلئے 27جولائی کو اجلاس طلب کرلیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے چاروں صوبوں میں ریفارم سیلز ٹیکس کے نفاذ کیلئے27 جولائی کو ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔ وزارت خزانہ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں چاروں صوبوں میں جنرل سیلز ٹیکس ریفارم پر بات چیت کی جائیگی جس میں چاروں صوبوں کے وزرا خزانہ شرکت کریں گے۔وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں صوبوں کو جلد سے جلد سیلز ٹیکس کے نفاذ کیلئے کہا جائیگا تاکہ آئی ایم ایف اوردیگر مالیاتی اداروں کا اعتماد بحال ہو، اجلاس میں چاروں صوبوں کو محصولات میں اضافے کیلئے بھی کہا جائیگا تاکہ قرض پر کم سے کم انحصار ہو۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نے27 جولائی کو توانائی کے بحران پر بھی ایک اجلاس طلب کیا ہے جس میں ملک میں توانائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔