5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کا فوری نوٹس لیا جائے‘ امریکی سینیٹرز
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . جنگ نیوز . . . امریکی کانگریس نے وزارت دفاع سے کہا ہے کہ چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کا فوری نوٹس لیا جائے۔امریکی کانگریس کے 5 بااثر سینیٹرز جان کانین‘ جان مکین‘ جیمززیش‘ ہٹ رابرٹ اور جیمز انفو نے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے نام خط میں کہا ہے کہ چین کی بڑھتی ہوئی طاقت خطرے کا اشارہ ہے اور وزارت دفاع نے اس حوالے سے کانگریس میں رپورٹ کیوں جمع نہیں کرائی اور اس حوالے سے اہم اقدامات کی ضرورت ہے۔ امریکی کانگریس ارکان نے خط میں لکھا ہے کہ چین کی فوجی جدت کا پروگرام انتہائی اہم ہے اور اس کی وجہ سے چین کی فوج پچھلے دو دہائیوں سے تجربات اور مشقوں سے بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے وزارت دفاع سے مطالبہ کیا ہے کہ چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے حوالے سے رپورٹ جلد از جلد کانگریس میں جمع کرائی جائے ورنہ یہ ہماری قومی سلامتی کے لئے مزید مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔