5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فرانس: پیپلزپارٹی محروم طبقے کی جماعت ہے،ظفر عباس شاہ
جنگ نیوز -
پیرس . . . رضا چوہدری . . . پاکستان پیپلزپارٹی کے جرمنی میں مقیم سینئر رہنما سید ظفر عباس شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہید اور غازیوں کی جماعت ہونے کے علاوہ صدیوں سے محروم طبقے کی جماعت ہے، ماضی کا ریکارڈ گواہی دیتا ہے کہ اس پارٹی کی قیادت کے خلاف جن قوتوں اور لوگوں نے سازشیں کیں آج ان کا کوئی نام لینے والا نہیں۔ ”جنگ“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی کے شریک چیئرمین صدر پاکستان آصف علی زردرای کی ہدایت پر اوورسیز ڈیسک انچارج فوزیہ حبیب کی طرف سے یورپ میں پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے کوائف اکٹھے کرنے اور پارٹی قیادت تک پہنچانے کیلئے سید زاہد عباس کی نامزدگی کا خیرمقدم کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ یورپ بھر کے پارٹی کے نظریاتی کارکن سید زاہد عباس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے تاکہ یورپ بھر میں پارٹی ایک بھرپور فعال قوت بن کر سازشی عناصر کا مقابلہ کرسکے۔