تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فاضل پور:سیلابی ریلا انڈس ہائی وے تک پہنچ گیا، شہرڈوبنے کو خطرہ

جنگ نیوز -
فاضل پور . . . کوہ سلیمان سے آنیوالا سیلابی ریلا فاضل پور کے انڈس ہائی وے تک پہنچ گیا ہے،جس سے پورا فاضل پور شہر زیر آب آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ سیلاب سے متاثرہ موضع احمدانی میں متاثرین اپنے مکانات کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔کوہ سلیمان سے آنیوالا سیلابی ریلا فاضل پور کے علاقے موضع احمدانی کے بعد فاضل پور میں واقع انڈس ہائی وے تک پہنچ گیا ہے۔ لوگوں خطرہ سے آگاہ کرنے کیلئے مساجد سے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں اضافے سے انڈس ہائی وے ٹوٹنے اور دھندی فلڈ بند ٹوٹنے کا خدشہ ہے ،جس سے پورا شہر زیر آب آسکتا ہے ۔موضع احمدانی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ سیلابی ریلے میں محکمہ انہار کی جانب سے تعمیر کیے گئے بیس سے زائد بند ٹوٹ چکے ہیں۔سیلابی ریلے سے فاضل پور ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کے سبب ریلوے ٹریفک معطل ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے جارہے ہیں ۔ادھر دریائے چناب میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد ہیڈ خانکی اورقادر آباد سے ملحقہ علاقوں سے تاحال سیلابی پانی نکالا نہیں جا سکا ہے۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.