5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکا جنوبی کوریا مشقیں:شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں کے مظاہرے کی دھمکی
جنگ نیوز -
پیا نگ یانگ . . . جنگ نیوز . . . شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریاکی مشترکہ بحری مشقوں کی صورت میں وہ طاقتور جوہری ہتھیاروں کا مظاہرہ کرسکتاہے ۔جنوبی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریاکی مشترکہ بحری مشقوں کی صورت میں وہ طاقتور جوہری ہتھیاروں کا مظاہرہ کرسکتاہے۔شمالی کوریا نے اپنی جنگی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ وہ اپنی طاقت کے بل بوتے پراشتعال انگیزی پھیلا کرجنوبی کوریا کو اپنے مقصدمیں بازرکھنا چاہتاہے۔