5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دنیابھر میں اسلحہ کی تجارت پر کانفرنس مثبت پیشرفت کے ساتھ اختتام پذیر
جنگ نیوز -
نیویارک . . . جنگ نیوز . . . دنیابھر میں اسلحہ کی تجارت پرہونے والی اقوام متحدہ کی کانفرنس مثبت پیشرفت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کانفرنس کا مقصد دنیا بھر میں55 ارب ڈالر کے اسلحہ کی تجارت کو باضابطہ بناکراس کے غلط استعمال،ناجائزطریقے سے اس کی منتقلی اور پیداوارکو روک کردنیا کومحفوظ بناناہے۔کانفرنس میں شرکت کرنے والے سفارتکاروں نے کہا ہے کہ کچھ ملکوں کے تحفظات کے باوجود کانفرنس میں شریک ممالک نے آرمز ٹریڈ ٹریٹی کے لیے اصول وضوابط تیار کرنے پر اتفاق کیاہے۔معاہدے کے نتیجے میں جائزمارکیٹوں سے روایتی اسلحہ کی غیر قانونی مارکیٹوں کومنتقلی اور اس کے استعمال کوروکا جاسکے گا ۔اقوام متحدہ نے دوہزارچھ میں ایک قرارداد پاس کی تھی جس میں اس طرح کے معاہدے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔