تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایران 2019میں خلائی سفر میں اپنا پہلا خلاباز بھیجے گا

جنگ نیوز -
تہران . . . فارن ڈیسک . . . ایران 2019میں خلائی سفر میں اپنا پہلا خلاباز بھیجے گا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران2019میں خلا میں اپنی انسانی شٹل کو روانہ کرے گا۔ فروی میں ایران نے اپنا تیار کردہ سیٹلائٹ سے راکٹ کیو شاگر3 کو فائر کرنے کا تجربہ کیا تھااور اس موقع پر ایرانی صد رنے کہا تھا کہ ایران جلد ہی خلا میں اپنا خلا بازبھیجے گا۔ احمدی نژا د کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیوں کی وجہ اس منصوبے کو 5سال کے لیے التوا میں ڈال دیا گیا ہے۔ایران دنیا کا پانچواں بڑا تیل ایکسپورٹ کرنے والا ملک ہے اور وہ اس بیان پر قائم ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام اس کی توانائی کی ضروریات کے لیے ہے ۔سلامتی کونسل نے اس متنازع ایرانی نیو کلئیر مسئلے پر ایران پر جون سے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.