تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جاپان:خاتونِ اول نے اپنے شوہر کو نااہل قرار دیدیا

جنگ نیوز -
ٹوکیو . . . سی ایم ڈی . . . اپوزیشن جماعتیں اگر حکومت کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کریں تو سمجھ آتا ہے تاہم جاپانی وزیر اعظم کی اہلیہ تو اپنے ہی شوہر کی برائیاں کر رہی ہیں۔ جاپان کی خاتوں اول Nobuko Kan نے اپنے شوہر اور جاپانی وزیر اعظم Naoto Kan کووزیر اعظم کے منصب کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے ۔ حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب "You are Prime Minister, so what will change in Japan" میں جاپان کی خاتون ِ اول نے اپنے شوہر کی بری عادتوں پر انتہائی کھلے بندوں تبصرہ کرتے ہوئے خاصی نکتہ چینی بھی کی ہے۔ ان کے مطابق Naoto Kan اس منصب کے لئے موزوں نہیں ہیں بلکہ وہ By Chance وزیر اعظم بن گئے ہیں چنانچہ ان کا دور ِ حکومت کم ہوجانا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.