5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ملائیشیا:ماہ رمضان میں تفریحی مقامات اور ہوٹلوں کو بند کرنے کے احکامات
جنگ نیوز -
کوالالمپور . . . جنگ نیوز . . . ملائیشیا کی حکومت نے ماہ رمضان کے لئے ملک بھر میں واقع تمام تفریحی مقامات اور ہوٹلوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ غیرملکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے حکومت نے ملک بھر کے تمام کیفے اور تفریحی مقامات ماہ رمضان کے دوران بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ میونسپل سربراہ روسلی نے کہا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ ان کی جائیداد بھی ضبط کی جاسکتی ہے۔