5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بریڈ پٹ ناول World War Z پر فلم میں مرکزی کردار ادا کرینگے
جنگ نیوز -
لاس اینجلس . . . . . . . ہالی وڈکے سب سے پر کشش اداکار بریڈ پٹ کو حال ہی میں ہالی وڈ کے پر کشش ترین ویمپائر کا خطاب کیا ملا ، انہوں نے اسی قسم کی فلموں میں نظر آنے کی ٹھان لی ہے۔ حال ہی میں بریڈ پٹ نے مردہ افراد پر لکھی جانے والی کتاب World War Zپر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ خود مرکزی کردار ادا کریں گے۔ بریڈ پٹ پروڈکشنز کے تحت بنائی جانے والی اس فلم کیلئے ناول کے مصنف Max Brooks سے کہانی کے کاپی رائٹس بھی خرید لئے ہیں۔