تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسٹاک ایکس چینجز میں غیرملکی سرمایہ کاری کا سلسلہ اس ہفتے بھی جاری

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . پاکستانی اسٹاک ایکس چینجز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب حصص کی خریداری کا سلسلہ اس ہفتے بھی جاری رہا۔نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی اسٹاکس مارکیٹس میں ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے جبکہ گذشتہ ہفتے ان کی جانب سے مجموعی طور پر 57 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے گئے تھے۔ اس ہفتے کمپنیز نے 29 لاکھ ڈالر اور بینکس نے 26 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی روز بروز بڑھ رہی ہے جس سے مارکیٹ بڑھنے کے امکانات مستقبل میں بھی روشن دکھائی دیتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.