5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
تیسری قوت کراچی کے حالات خراب کررہی ہے، امیر حیدرہوتی
جنگ نیوز -
مردان . . . . . . . وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ تیسری قوت کراچی کے حالات خراب کر رہی ہے۔ مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ ایم کیو ایم والے ہمارے بھائی ہیں۔ اور ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے کراچی کے حالات خراب ہو رہے ہیں۔ جس میں تیسری قوت کا ہاتھ ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے توقع ظاہر کی کہ سندھ حکومت حالات خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ ایک سوال پر امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔