تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

میکسیکو میں اجتماعی قبر سے لاشیں برآمد ہونے کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی .. . .. . . . میکسیکو میں اجتماعی قبر سے لاشیں برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ میکسیکو کی شمالی ریاست ’ نیو وو لیون ‘ میں ایک اجتماعی قبر سے اب تک 51 لاشیں بر آمد کی جا چکی ہیں۔ جن میں 3 خواتین کی لاشیں بھی شامل ہیں۔مقامی حکام کے مطابق لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، لیکن خیال ظاہر کیا جا رہا کہ یہ لاشیں میکسیکو کی منشیات جنگ کے دوران ہلاک ہونے والوں کی ہیں۔میکسیکو میں سب سے بڑی اجتماعی قبر اس سے پہلے ٹاسکو میں دریافت ہوئی تھی جس سے 55 لاشیں بر آمد ہوئی تھیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.