تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کانگو : باغیوں کا طیارے پرحملہ ،بھارتی پائلٹ کو یرغمال بنالیا

جنگ نیوز -
برازیولے . . . .. . . .افریقہ کے ملک کانگو میں باغیوں نے ایک طیارے پرحملہ کرکے بھارتی پائلٹ کو یرغمال بنالیا۔برطانوی خبرایجنسی کے مطابق کانگو میں باغیوں نے گوما ایکسپریس کے طیارے پر حملہ کرکے بھارتی پائلٹ کو یرغمال بنالیاہے۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ شمالی صوبےkivu کے علاقےwalikaleٹن مائننگ زون میں کیا گیا۔باغیوں نے طیارے سے 60 ہزار ڈالرز لوٹ لیے اوربھارتی پائلٹ کو یرغمال بنالیا۔واقعے کے بعددوسرا پائلٹ طیارے کو واپس لایا، گوما ایکسپریس کے ڈائریکٹر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے پر حملے کے بعدباغی فرارہوگئے جبکہ موقع پاتے ہی روسی پائلٹ طیارے کو گوما لے آیا۔بھارتی پائلٹ تا حال باغیوں کے قبضے میں ہے جسے بازیاب کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.