5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مہدی حسن کی77 ویں کراچی پریس کلب میں سالگرہ منائی گئی
جنگ نیوز -
کراچی. . .. . . . .کراچی پریس کلب کلچرکمیٹی اور فلم ٹی وی جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے تحت معروف غزل گائک مہدی حسن کی 77 ویں سالگرا منائی گئی اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔کراچی پریس کلب میں شہنشاہ غزل کی 77 ویں سالگرا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر مہدی حسن کے اہل خانہ سمیت فن کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔ مہدی حسن کو کراچی پریس کلب کلچرکمیٹی اور فلم ٹی وی جرنلسٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے سندھی اجرک اور خوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ سال گراہ کی تقریب میں معروف بانسری نواز استاد سلامت علی اور قوال غلام مقبول صابری کو بھی اجرک کے تحائف پیش کئے گئے۔ تقریب سے استاد سلامت علی سمیت دیگر فنکاروں نے اہنے فن کا مظاہرہ کیا اور مہدی حسن کو خراج تحسین پیش کیا۔