5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
راشد حسین کی نماز جنازہ آج گیارہ بجے نوشہرہ میں اداکی جائیگی
جنگ نیوز -
نوشہرہ . . . . . . .خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین کے صاحبزادے میاں راشد حسین کی نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے پبی نوشہرہ میں اداکی جائے گی۔جس میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی شرکت متوقع ہے۔صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخارحسین کے صاحبزادے کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں پبی خان شیرگڑھی میں ادا کی جائے گی جس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی شرکت متوقع ہے۔اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی،سینیٹرز ،کارکنان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔جس کے لیے صوبائی حکومت نے سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔