تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچستان :قلات میں فائرنگ ، قبائلی رہنماکا بھائی جاں بحق

جنگ نیوز -
کوئٹہ. . .. . . ... بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی و سیاسی رہنما کے بھائی جاں بحق اور گارڈز سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ نیشنل پارٹی نے واقعہ کے خلاف کوئٹہ، قلات اور مستونگ میں شٹرڈاون ہڑتال کی کال دیدی۔پولیس کے مطابق نیشنل پارٹی کے رہنما میرخالد لانگو اپنے بھائی زیب لانگو کے ہم راہ گاڑی میں کوئٹہ کی طرف آرہے تھے کہ منگچر کے مقام پرنامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کے نتیجے میں زیب لانگواور محافظوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ خالد لانگو معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔شدید زخمی زیب لانگو کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے کوئٹہ لایا جارہا تھاکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.