5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کینیڈا:طیارے کی تباہی سے کچھ لمحے قبل پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب
جنگ نیوز -
اوٹاوا. . . . . . . .کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،کینیڈا میں ایک تربیتی طیارے کے تباہ ہونے سے کچھ دیر قبل ہی پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔کینیڈین ایئرفورس کا تربیتی طیارہ سی ایف 18 طیارہ اس وقت تباہ ہوا جب جہاز کا پائلٹ کیپٹن برین بیوز تربیتی مشق کررہا تھا۔جہاز کا پائلٹ کینیڈین صوبے البرٹا میں ہونے والے انٹرنیشنل ایئرشو کے لیے پریکٹس کررہا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق کینیڈین طیارہ لیتھ برج کنٹری ایئرپورٹ کے ہائی وے سے ٹکراکرتباہ ہوگیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ تباہ ہونے سے تھوڑی ہی دیر پہلے پائلٹ بچ نکلنے یں کامیاب ہوگیا۔