تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

شکاگو : اہم شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ،کئی گاڑیاں سیلابی ریلے بہہ گئیں

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . .. . .. .طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب سے امریکا کے سب سے بڑے شہر شکاگو کی اہم شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔کئی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ امریکا کی ریاست الینوائے میں شدید بارشوں کے باعث شکا گو ہائی وے زیر آب آگئی ۔ جس کے بعداسے بند کردیا گیا ہے۔ سیلابی ریلے سے کئی گاڑیاں بہہ گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ اس دوران الینوائے کو دیگر ریاستوں سے ملانے والی دوسری بڑی شاہراہ پر بے تحاشا رش سے ٹریفک جام ہو گیا ۔رپورٹ کے مطابق شکاگو میں 7 انچ بارش رکارڑ کی گئی ۔موسلادھاربارش کے نتیجے میں کئی علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی اور 41 ہزار افراد بجلی کے بغیر رہنے پر مجبور ہو گئے ۔ریسکیواہلکاروں نے حفاظتی اقدام کے تحت کئی عمارتیں خالی کرالی ہیں۔ جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.