5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسامہ کی موجودگی کے ثبوت ہیں تو پیش کئے جائیں، شاہ محمود قریشی
جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کومذاکرات میں شامل نہیں کرے گا توبات آگے نہیں بڑھے گی۔دورہ چین سے واپسی پر لاہورایرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ پاک افغان ٹریڈ ٹرانزٹ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان ہوا ہے،بھارت کے لیے راستہ نہیں کھولا گیا۔اگر پنجاب اسمبلی میں اس معاہدے کے خلاف کو ئی قرارداد آئی تو وفاقی حکومت اس پر دفاعی حکمت عملی اختیار نہیں کرے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا ہے۔ایک سوال پروزیرخارجہ نے کہا کہ اگر اسامہ بن لادن اور ملاعمر پاکستان میں ہوتے تو ان کے خلاف اب تک کارروائی ہوچکی ہوتی۔تاہم کسی کے پاس ان کی پاکستان میں موجودگی کے ثبوت ہیں تو پیش کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا کے ساتھ پاکستان کا سول ایٹمی معاہدہ ہوتا ہے تو وہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ہوگا ۔