تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی:گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد14 ہو گئی

جنگ نیوز -
کراچی. . . .. . . . . کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے پولیس اور رینجرز کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔کراچی کے علاقے سمن آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، بغدادی، نارتھ کراچی، بلدیہ، انچولی میں فائرنگ کے واقعات میں 9 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سرجانی ٹاؤن میں 3، جبکہ انچولی سوسائٹی، بلدیہ، بغدادی، قلندریہ چوک، پیالہ ہوٹل کے علاقوں میں ایک ایک افراد کوہلاک کیا گیا ۔ فائرنگ کے واقع کے بعد مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی اور دکانیں اور کاروبار بند ہوگئے جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری تفری نے حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث نامزد ملزمان کی تلاش میں الفلاح کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اس دوران متعدد افراد کو ہراست میں لیا گیا جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.