تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

طالبان دور حکومت کے سابق وزیر اطلاعات ملا عبدالحئی گرفتار

جنگ نیوز -
کابل…افغانستان میں طالبان دور حکومت کے سابق وزیر اطلاعات ملاعبدالحئی مطمعن کو گورنر غزنی اور دیگر اہم کمانڈروں سمیت گرفتار کرلیاگیا ہے۔افغان حکام کے مطابق یہ گرفتاریاں صوبہ غزنی کے ضلع اندر میں کی گئیں،جہاں افغان نیشنل آرمی اور افغان پولیس نے گزشتہ روزمشترکہ آپریشن کیا تھا۔۔آپریشن کے دوران سابق وزیر اطلاعات عبد الحئی مطمعن کے علاوہ ملا رحمت اللہ اور دیگر چار اہم کمانڈرزکوبھی گرفتارکر کے کابل منتقل کردیاگیا ہے۔افغان حکام نے ان گرفتاریوں کو اہم کامیابی قرار دیا ہے جبکہ طالبان ترجمان نے اس بارے میں کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.