5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سمندر پار پاکستانیوں کا جنرل کیانی کی ملازمت میں توسیع کا خیر مقدم
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع ان کی جمہوریت پسند اور عسکری صلاحیتوں کامنہ بولتا اعتراف ہے، اسی وجہ سے جنرل کیانی کو عالمی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے ۔ان خیالات کا اظہار فرانس بزنس کمیونٹی کے چیئرمین اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شاھین اختر کے علاوہ، غضنفر علی کرم ،چوہدری ریاض پہاپا، چوہدری محمداکرم وسن ، چوہدری محمد اقبال خونن ،علی اصغر راجہ سمیت پی پی پی فرانس کے سید کفایت حسین نقوی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے باشعور لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کن حالات میں اپنی اعلی عسکری صلاحتوں اور حکمت عملی سے دھشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑ کراس خطے اور دنیامیں امن قائم کرنیکی مکمل کوشش کی ہے۔ ان کی کارکردگی اور اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط اور دھشت گردی کے حوالہ سے دنیا کومحفوظ بنانے کے عزم پر کاربند اور کوشاں ہیں۔