5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاک اطالوی ثقافتی میلے کا انعقاد باعث مسرت ہے،چوہدری شبیر
جنگ نیوز -
میلان…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…یورپ کی معروف کاروباری ،سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شبیراحمد آف کوٹلہ نے کہا ہے کہ پاک اٹالیہ فرینڈ شپ میلے سے ان کو دلی خوشی ہوئی ہے، آج ہزاروں تارکین وطن اور مقامی لوگ پاکستان کے کھیلوں و ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارا خواب تھا کہ اس میلے کے ذریعے تمام پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا جائے اور یہاں پیدا ہونے والی اپنی نئی نسل کو ملکی کھیلوں اور ثقافت سے آگاہی دینے کے علاوہ مقامی سطح پر لوگوں کو بتایا جائے کہ پاکستانی قوم بھی کھیلوں اور ثقافت میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ ہمارا اپنا ایک مقام ہے اور ہم صحت مند سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ دریں اثناء انہوں نے کہا کہ کونسل جنرل طارق ضمیر اور ویلفیر اتاشی کمیونٹی کیلئے جو خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین اور قابل تعریف ہیں اور خصوصی طور پر امیگریشن کے دوران انہوں نے دن رات جو کام کیا ہے وہ مثبت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں ہم سب ملک کے سفیر ہیں، ہمارے اچھے کاموں اور سرگرمیوں سے ہمارے وطن عزیز کے وقار اور عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔