5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دریائے اٹک میں خیر آباد کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
پشاور…صوبہ خیبرپختونخوا میں دریائے اٹک میں خیرآباد کے مقام پر سیلاب کی صورتحال معمول کے مطابق جبکہ دیگر دریاؤں میں کم درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ وارننگ سیل کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق دریائے سوات میں منڈا،دریائے سوات خلیلی میں چارسدہ کے مقام، دریائے کابل میں وارسک کے مقام پر اورنوشہرہ کے علاوہ دریائے جندی میں چارسدہ کے مقامات پر کم درجے کا سیلاب ہے اور صرف اٹک خیرآباد کے مقام پر معمول کے مطابق سیلاب ہے۔ منڈاکے مقام پر پانی کا اخراج اکیس ہزار پانچ سو چھیاسی کیوسک،چارسدہ میں پانی کا اخراج اکیس ہزار پانچ سو تہتر، وارسک کے مقام پر پانی کااخراج بیالیس ہزار سات سو پچاس، نوشہرہ میں پانی کااخراج چون ہزار آٹھ سو اور چارسدہ جندی میں پانی کا اخراج دوہزار چار سو پندرہ کیوسک ہے اس طرح دریائے انڈس میں اٹک خیرآبادمیں پانی کااخراج سولہ ہزار چھیانوے سو کیوسک ہے۔