5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب سے متاثرہ ٹریک کی عدم مرمت،کوئٹہ میں ٹرین سروس بدستور معطل
جنگ نیوز -
کوئٹہ…بختیار آباد ڈومکی کے قریب سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل نہ ہوسکی اور ٹرین سروس تیسرے روز بھی معطل رہی۔ریلوے ذرائع کے مطابق تین روز قبل بختیار آباد ڈومکی کے قریب سیلابی ریلا آنے سے ریلوے ٹریک پر 6مقامات پرشگاف پڑگئے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر سکھر ڈویژن سے امدادی ٹیمیوں نے ریلوے ٹریک کی مرمت شروع کی تاہم تین روزگزرنے کے باوجود مرمت کاکام مکمل نہیں ہوسکا ، جس کی بنا پر کوئٹہ سے ٹرین سروس تیسرے روز بھی معطل رہی اور ریلوے حکام نے کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی تمام ٹرینیں منسوخ کردیں۔ ٹرین سروس معطل ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ریلوے حکام نے کل ٹرین سروس بحال ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔