تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور:واسا کے خلاف شکایت، پولیس نے تین شہری گرفتار کر لیے

جنگ نیوز -
لاہور…جیو نیوز پر لاہور میں اعظم گارڈن سوسائٹی میں پانی بھر جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے سوسائٹی کے صدر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے منصورہ کے قریب اعظم گارڈن سوسائٹی میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے 48گھنٹوں بعد بھی پانی نہ نکالا گیا اور شہری اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تھے، جس کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ شہریوں نے جیونیوز کو اس بارے میں آگاہ کیا اور جیونیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد واسا نے پانی نکالنے کی بجائے سوسائٹی کے عہدیداران کے خلاف تھانہ ہنجروال میں درخواست دے دی ۔پولیس نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب رات ایک بجے سوسائٹی کے عہدیداران کے گھروں پر چھاپہ مار کرصدر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا اور کسی قسم کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا، جب کہ متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی نے اپنے موبائل بند کر دیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.