5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برٹش پٹرولیم لیبیا میں تیل کی تلاش کے لیے زیر سمندر کنواں کھودے گی
جنگ نیوز -
لندن…برٹش پیٹرولیم لیبیا میں زیر سمندر تیل کی تلاش کے لئے کنواں کھودے گی۔ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق خلیج میکسیکو میں تیل کے اخراج اور بھاری نقصانات کے باوجود بی پی لیبیا میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے کنواں کھودے گی۔ یہ کنواں خلیج میکسیکو میں کھودے جانے والے کنویں کے مقابلے میں دو سو میٹر گہرا ہو گا۔ اس کنویں کی کھدائی کے لیے2007میں برٹش پیٹرولیم نے لیبیا کی حکومت کے ساتھ90کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔ کمپنی کے مطابق آئندہ کنوؤں کی کھدائی میں ماضی کے تجربات سے ضرور سبق حاصل کیا جائے گا۔