تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی:ٹارگٹ کلنگ،24گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد15ہو گئی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے پیش آنے والے واقعات میں15افراد ہلاک ہوچکے ہیں،جبکہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات فائرنگ کے واقعات میں سات افراد ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں نورانی محلہ کے قریب فائرنگ سے 28سالہ عبدالمالک ہلاک ہوا۔نارتھ ناظم آباد میں قلندریہ چوک کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ تاج ربانی،تیسر ٹاؤن میں 28 سالہ جہانگیر علی ،انچولی سوسائٹی میں چائے کے ہوٹل پر فائرنگ سے 30 سالہ جلال الدین ذوالفقار،لیاری کھڈا مارکیٹ میں 29 سالہ راجو،اورنگی ٹاؤن میں ریتی بجری کے ڈمپر پر فائرنگ سے 30 سالہ نثار انوار جاں ہلاک ہوگئے،جب کہ کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن سے 24سالہ نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی۔دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے سرچ آپریش بھی کیا گیا ہے، جن میں گلستان جوہر میں واقع رابعہ سٹی اور سپرہائی وے پر واقع داؤد ریجنسی اپارٹمنٹس بھی شامل ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.