تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چوتھے روز وکٹیں گرنے کے بعد پریشان ہو گیا تھا،سلمان بٹ کا اعتراف

جنگ نیوز -
لیڈز…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان بٹ نے اعتراف کیا ہے کہ کھیل کے چوتھے روز وکٹیں گرنے کے بعد وہ پریشان ہوگئے تھے، لیکن نوجوان کھلاڑیوں نے خوبصورتی سے میچ پر کنٹرول رکھا اور کامیابی حاصل کی ۔ہیڈنگلے لیڈز میں آسٹریلیا کے خلاف کام یابی کے بعد میڈیا سے گفت گو میں سلمان بٹ نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو اس بات کا اندازہ ہوگیا ہے کہ کرکٹ میں پانسا پلٹنے میں دیر نہیں لگتی ۔سلمان بٹ نے مزید کہا کہ دنیا کی نمبر ون ٹیم کے خلاف بطور کپتان پہلے ٹیسٹ میں کام یابی سے بڑھ کر ان کے لیے کچھ نہیں، لیکن یہ کام یابی کسی ایک یا دو کی نہیں، بلکہ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.