5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارت:دولتِ مشترکہ کھیلوں کے دوران گائے کے گوشت پر پابندی
جنگ نیوز -
نئی دہلی…سینٹرل مانیٹرنگ…بھارت نے رواں سال دولتِ مشترکہ کھیلوں کے دوران گائے کے گوشت سے بنے کھانوں کی فراہمی پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔بھارت میں کھیلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سریش کلمادی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ دولتِ مشترکہ کھیلوں کے دوران گائے کے گوشت کی دستیابی کے حوالے سے پالیسی واضح ہے ،ان پر پابندی ہوگی۔نئی دہلی میونسپل کونسل پہلے ہی گائے کے گوشت کے کھانوں کی فراہمی پر پابندی کا اعلان کرچکی ہے۔بھارت کی انتہاپسند ہندو جماعت نے سب سے پہلے اس معاملے کو بھارتی میڈیا پر اجاگر کرتے ہوئے گائے کے گوشت کے کھانوں پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت میں تین اکتوبر سے دولتِ مشترکہ کھیل شروع ہورہے ہیں جو 31 اکتوبر تک جاری رہیں گے جس میں دنیا بھر سے ایک لاکھ سے زائد کھلاڑی ، آفیشلز اور غیر ملکی مداحوں کی شرکت متوقع ہے تاہم بھارتی حکومت کے اس فیصلے سے دولتِ مشترکہ کھیل کے شرکاء کو گائے کے گوشت کی اشیاء فراہم نہیں کی جائیں گی۔