تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وزیر ستان: ایک ہی دن میں دو ڈرون حملے،18افراد ہلاک

جنگ نیوز -
میران شاہ…شمالی و جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے ایک ہی دن میں دو میزائل حملوں میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق رات ساڑے نو بجے کے قریب شمالی وزیرستان میں میران شاہ سے چار کلو میٹر دور تبی کے علاقے میں ایک مکان پر امریکی جاسوس طیارے سے دو میزائیل داغے گئے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔اس سے قبل صبح جنوبی وزیرستان میں شک توئی کے علاقے ال گڈ میں بھی امریکی جاسوس طیارے سے چار میزائیل داغے گئے جس میں 14 افراد ہلاک ہوئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.