تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بارکھان اور سبی میں سیلاب سے21اموات،30ہزار سے زائد متاثر

جنگ نیوز -
کوئٹہ … ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بارکھان اور سبی میں سیلابی ریلے سے21اموات ہوئیں،جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً30ہزار ہے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہ کچھ مقامات سے لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ،ضلعی انتظامیہ نے سیلابی ریلے سے بارکھان میں19اور سبی میں2اموات کی تصدیق کی ہے ۔ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حسن بلوچ نے بتایا کہ بارکھان ،کوہلو، سبی بولان اور نصیر آباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے سروے کا کام شروع کردیا گیاہے جبکہ این ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر شیلٹرز فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے حوالے سے چیئرمین این ڈی ایم اے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کریں گے جس کے بعد وفاقی حکومت فنڈز جاری کرے گی۔فنڈزموصول ہوتے ہی پی ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں میں بحالی کاکام شروع کردے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور این ڈی ایم اے کے تعاون سے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہرممکن مدد کررہی ہے تاہم اس سلسلے میں بین الاقوامی ادارے بھی مدد کرنا چاہیں تو ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.