تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آزاد کشمیر کے18 وزرا نے استعفے پارٹی سربراہ سردار عتیق کو پیش کردیئے

جنگ نیوز -
مظفر آباد…آزاد کشمیر حکومت کے18 وزرا نے اپنے استعفے پارٹی سربراہ سردار عتیق احمد کو پیش کردیئے ہیں،جنہیں وزیر اعظم سیکریٹریٹ بھجوا دیا گیا ہے،مسلم کانفرنس کے ترجمان کے مطابق جن وزرا نے استعفے دیئے ان میں عبدالقیوم نیازی،کرنل ریٹائرڈ نسیم،علی شان سونی،چوہدری اسماعیل،نجیب نقی،چوہدری یوسف،سیاب خالد،عبدالرشید عباسی،حافظ حامد رضا،غلام مرتضی گیلانی،نسرین مظہر،شمیم علی ،ملک محمد نواز،شفیق جرال،ناہید طارق،فاروق طاہر اور پیر عتیق الرحمان شامل ہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری منگل کو ہوگی،جس کی کامیابی کے لئے نامزد وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کو49 کے ایوان میں25 ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.