تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کااعلان کردیا

جنگ نیوز -
لندن…انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف29جولائی سے ہونیوالے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے بارہ رکنی ٹیم کااعلان کردیا ہے،ٹیم میں گریم سوان اوراسٹیون فن کی واپسی ہوئی ہے۔انگلش سلیکٹرزنے بنگلادیش کے خلاف سیریز میں عمدہ پرفارمنس دینے والے فاسٹ بولراسٹیون فن کو اسکواڈ میں شامل کیاہے،جبکہ بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ ڈیبوکرنیوالے اجمل شہزادبھی ٹیم کاحصہ ہیں البتہ روی بوپاراسلیکٹرزکااعتماد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔انگلش ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔اینڈریواسٹروس (کپتان)جیمزاینڈرسن، اسٹورٹ بروڈ، پال کولنگ ووڈ، الیسٹر کک، اسٹیون فن، کیون پیٹرسن،اایون مورگن، میٹ پرائر،اجمل شہزاد، گریم سوان اورجوناتھن ٹروٹ ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.