تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سرگودھا: پی پی34 کے ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل

جنگ نیوز -
سرگودھا…سرگودھا کے حلقے پی پی34 کے ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔چھبیس جولائی کو ہونیوالے انتخابات کے سلسلے میں112 پولنگ اسٹیشنز میں350 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جبکہ پری زائڈنگ افسران کومجسٹریٹ کے اضافی اختیارات کے تحت جعلی ووٹ کاسٹ کرنیوالوں کو موقع پر ہی گرفتار کرکے جیل بھجوائے جانے کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں اور یہ اختیارات پولنگ کے عمل ختم ہونے تک موثر رہیں گے۔حلقہ پی بی34 میں پولنگ عملے کو بیلٹ باکس اوربیلٹ پیپرز حوالے کردیا گیا۔امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ اے بی سی کیٹگری کے تحت پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔جس میں اے اور بی کیٹگری میں 16 جبکہ سی کیٹگری میں 80 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.