تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نواز شریف نے عدلیہ پرقبضے کیلئے سپریم کورٹ پر حملہ کرایا،شرجیل میمن

جنگ نیوز -
کراچی… پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے انچارج شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صدیق الفاروق نے نواز لیگ کو اپنے قبضے میں کرلیا ہے، اب وہ پورے پاکستان کو قبضے میں کرنا چاہتے ہیں۔پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری بیان میں انچارج شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صدر مملکت پر پنجاب توڑنے او ر کرپشن کا الزام لگانے والے پہلے حدیبیہ پیپر ملز، مہران بینک اسکینڈل اور سستی روٹی اسکیم کی کرپشن کا حساب دیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترا م کیا اور اس کی بحالی کیلئے قربانیاں دیں، بے بنیاد الزام لگانے والوں کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ نواز شریف نے عدلیہ پر قبضہ جمانے کیلئے سپریم کورٹ پر حملہ کرایا اور عدلیہ کی بحالی کی تحریک کو اپنے نام کرنے کی کوشش کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.