5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایکشن کمیٹی برائے انسانی حقوق کا متاثرہ نرس کی حمایت میں مظاہرہ
جنگ نیوز -
کراچی…ایکشن کمیٹی برائے انسانی حقوق کی جانب سے جناح اسپتال میں زیادتی کا نشانہ بننے والی نرس کیلئے انصاف کی فراہمی کیلئے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ زیادتی کاشکار ہونے والی نرس میگزلین کے ساتھ فوری انصاف کیا جائے اور میڈیا کو نرس سے دور نہ رکھا جائے۔مظاہرین کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر جبار کے ساتھیوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے دوران خواتین کو ہراساں کرنے کے قوانین پر عمل درآمد کروایا جائے۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔